Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہائیڈروگرافی کا عالمی دن، پاک بحریہ کی بھرپور شرکت

اپ ڈیٹ 21 جون 2020 11:06am

ہائیڈروگرافی یعنی سمندر کی پیمائش کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ نے بھر پور شرکت کی ، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  ہائیڈروگرافی کا عالمی دن ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  رواں سال عالمی یوم ہائیڈروگرافی کا عنوان سمندری پیمائش میں خود کار ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہے، سمندروں کے عالمی قوانین کے مطابق ممالک اپنی سمندری حدود میں ہائیڈروگرافی سروے کرانے کے پا بند ہیں۔

ترجمان کے مطابق  پاک بحریہ کا ہائیڈروگرافی ڈیپارٹمنٹ قومی ترقی کیلئے بندرگاہوں کے قیام, کانٹی نینٹل شیلف کی توسیع اور بحری تحقیق میں نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے،پاکستان نیوی ہائیڈروگرافی ڈیپارٹمنٹ خلیجی ممالک سے متعلقہ تنظیم کی سربراہی بھی کر چکا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  پاک بحریہ ہائیڈروگرافی سمیت دیگر سمندری علوم کی آگہی کے فروغ کیلئے سرگرم ہے، علاوہ ازیں پاک بحریہ جدت کو بروئے کار لاتے ہوئے بحری تحقیق کی جہتوں کو وسعت دینے کیلئے  بھی پرعزم ہے۔